تاریخ میں پہلی بار جنوبی پنجاب کا ترقیاتی پروگرام الگ سے ترتیب دیا گیا: فردوس عاشق اعوان

June 20, 2021

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہتاریخ میں پہلی بار جنوبی پنجاب کا ترقیاتی پروگرام الگ سے ترتیب دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کی وجہ سے پنجاب وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم کا شکار رہا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں نے جان بوجھ کر عوام میں احساس کمتری پیدا کی جبکہ ہماری حکومت عوام کی محرومیوں کا ازالہ کررہی ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ پچھلے حکمراں نے ترقی کے نام پر بھی عوام سے ہاتھ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے کہا کہ پنجاب کے دور دراز اضلاع خصوصاََ جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا جائز حق دیا جارہا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے لیے 189ارب روپے مختص کیے جو پنجاب کے ترقیاتی پروگرام کا 34 فیصد ہے۔