انسانی حقوق کا احترام و تحفظ، چینی کمیونسٹ پارٹی کی کامیابیوں پر مبنی وائٹ پیپر

June 24, 2021

چین نے انسانی حقوق کے احترام اور تحفظ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی عظیم کامیابیوں کے حوالے سے وائٹ پیپر جاری کردیا۔

وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے چینی کمیونسٹ پارٹی بقا، ترقی اور خوشگوار زندگی کےبنیادی حق پر یقین رکھتی ہے اور انسانی حقوق کی راہ پر گامزن ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق وائٹ پیپر چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات سے جاری کیا گیا ہے۔

وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی نے انسانی حقوق کی تہذیب میں تاریخی باب رقم کیا ہے۔ 100 سال سے چینی کمیونسٹ پارٹی ہمیشہ عوام کو اہمیت اور ان کے حقوق کے تحفظ لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

اس نے بنی نوع انسانی کی مشترکہ ترقی کے تصور کو فروغ دیا ہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں چین عالمی امن کی مضبوطی میں مسلسل اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔