سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بے قابو ، ٹماٹر اچانک200ہوگئے

July 21, 2021

اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں عید پر سبزیوں اور فروٹ کی قیمتیں بے قابو ہوگئیں ۔ ٹماٹر اچانک 80روپے سے دو سو تک پہنچ گئے۔سبزی فروشوں کا مؤقف تھا کہ سبزی منڈی میں ہی ٹماٹر کی قیمت خرید 140روپے تھی۔دکاندار خوبانی 350، آڑرو 300، سیب 200سے350روپے کلو اور کیلا 140سے250 روپے درجن فروخت کرتے رہے۔