ترکی میں تارکینِ وطن کی کشتی ڈوب گئی

July 23, 2021

ترکی میں تارکینِ وطن کی کشتی سمندر میں ڈوب گئی، ترک وزارتِ دفاع کے مطابق ڈوبنے والی کشتی میں 45 تارکینِ وطن سوار تھے۔

ترکی کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ کوسٹ گارڈز نے ڈوبنے والوں کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ترکی کی وزارتِ دفاع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کشتی ترک صوبے انطالیہ کے ساحل سے 260 کلو میٹر دور سمندر میں ڈوبی ہے۔