شادی ہالز کو بھی مارکیٹ اوقات میں کام کی اجازت دینے کی تجویز

July 30, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شادی ہالوں کو بھی مارکیٹوں کی طرح دئیے گئے اوقات میں کام کرنے کی اجازت دی جائے،تاجر ایکشن کمیٹی کی کمشنر کراچی سے ملاقات ،ملاقات میں وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ،رضوان عرفان (کنوینر تاجر ایکشن کمیٹی) صدر آل کراچی میرج ہالز اونرز ایسوسی ایشن رانا رئیس، جنرل سیکرٹری خواجہ طارق، صدر ڈسٹرکٹ کورنگی میرج ہالز اونرز ایسوسی ایشن شیر زمان، ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن اور سکول ایسوسی ایشن کا وفد بھی موجود تھے ملاقات میں تمام تاجروں نے شادی ہالز کو دیگر کاروبار کی طرح ایس او پیزکے ساتھ کھولنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہہم چاہتے ہیں کہ شادی ہالوں کو بھی مارکیٹوں کی طرح دئیے گئے اوقات میں کام کرنے کی اجازت دی جائے کمشنر نے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم آپکی سفارشات جمعہ کو ہونے والی سندھ ٹاسک فورس کی میٹنگ میں رکھیں گے۔