لینڈ مافیا کیخلاف فوری کارروائی کی جائے حاجی نصر اللہ کاکڑ

September 24, 2021

کوئٹہ(پ ر)آل مشترکہ بلوچستان بس اور مزدا اونرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر حاجی نصر اللہ خان کاکڑ حاجی امیر محمد یسیٰن زئی حاجی غفار یسیٰن زئی ملک عطا محمد مہترزئی رعنا جوگیزئی صوفی عبدالغفار کاکڑ ٗغازی خان ناصر ٗدائود خان ناصرٗ محمد اسلم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ شہر اور ہزار گنجی ٗ نواں کلی میں لینڈ مافیا کا راج ہے غریب اور شریف لوگ مہنگائی کی وجہ سے خودکشی کرنے پر مجبور ہیں ،ایک سرکاری محکمے کا افسر تنخواہ سے اتنا امیر کہاں سے ہو گیا حالانکہ اس کے خلاف کیس چل رہے ہیں ایسے لوگوں کیخلاف کارروائی کی جائے سابق دور میں حاجی نصر اللہ کاکڑ اور دیگر نے جبل نور اڈا شفٹ کروایا اور معاہدہ بھی کیا جس میں 20روپے منی بس اور 30روپےمزدا بس کے مقرر ہوئے تھے انہوں نے ڈی جی کیو ڈی اے سے مطالبہ کیا کہ کرپشن کرنے والوں اور لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے ۔