ڈرائیورز کی کمی، این ایچ ایس کیلئے سپلائی میں مشکلات کا سامنا

September 26, 2021

ہیلی فیکس(زاہدانور مرزا) برطانیہ میں ڈرائیورز کی کمی سے این ایچ ایس کیلئے کی جانے والی سپلائی کو مشکلات کا سامنا ہے، برطانوی میڈیا کے مطابق ایک میڈیکل سپلائی کمپنی نے خبردار کیا ہے کہ لاری ڈرائیورز کی کمی مریضوں کی این ایچ ایس کیئر کو متاثر کر سکتی ہے۔ڈی ایچ جی جو این ایچ ایس کو اسپتال کے بستروں کی فراہمی کرتا ہے کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ انہیں ڈلیوری کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ترسیل کو ترجیح دینی ہوگی کیونکہ آئندہ چند ماہ میں این ایچ ایس کو مریضوں کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ڈی ایچ جی برطانیہ کے ماہر طبی آلات کے سب سے بڑے مینوفیکچررز ہیں،یہ کمپنی ہسپتالوں اور کیئر ہومز کو ہر سال ہزاروں ہسپتال کو بستر ، گدے اور کرسیاں فراہم کرتی ہے۔ چیف ایگزیکٹو ڈی ایچ جی نے کہا کہ ڈرائیورز کی کمی اور مانگ میں اضافے کے باعث این ایچ ایس کے کچھ حصوں کو آنے والے مہینوں میں ضرورت کی سپلائی نہیں مل سکے گی۔