سوات میں زلزلہ،شہری خوفزدہ گھروں سے باہر نکل آئے

September 27, 2021

سوات(آئی این پی ) صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کا مرکز تاجکستان افغانستان بارڈر تھا، شہری خوف و ہراس کا شکار ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے سوات سمیت مختلف علاقوں اس کے مضافات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 اور گہرائی 170 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، مقامی افراد کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، آخری اطلاعات تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔