سوئس مِنی گن دنیا کی سب سے چھوٹی ریوالور

October 15, 2021

سوئس منی گن کو گنیز ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کی سب سے چھوٹی اور کارگر ریوالور قرار دے دیا ہے۔

اسکی پیمائش 5 اعشاریہ پانچ سینٹی میٹر لمبی، 3 اعشاریہ پانچ سینٹی میٹر اونچی اور ایک سینٹی میٹر چوڑی ہے جبکہ اسکا وزن 19 اعشاریہ 8 گرام ہے۔

اسے پوشیدہ رکھنا یا چھپانا انتہائی آسان ہے اور کئی ممالک جن میں امریکا اور برطانیہ شامل ہیں، نے سوئس منی گن کی امپورٹ کو غیر قانونی قرار دیدیا ہے۔

لیکن اپنے غیر معمولی طور پر چھوٹے سائز کا ہونے کے باوجود یہ اتنا ہی مہلک اور کارگر ہے جتنا کہ کوئی بھی نارمل سائز کا ڈبل ایکشن ریوالور ہوتا ہے۔

اس کی تیاری صرف اس تیکنیکس کو استعمال کرنے سے ممکن ہے جو کہ سوئس گھڑی سازی اور جیولری انڈسٹری میں استعمال کی جاتی ہے۔