لندن میں کورونا ٹیسٹ کے غلط نتائج دینے پر لیبارٹری میں کام بند کردیا گیا

October 15, 2021


کورونا وائرس ٹیسٹ کے ہزاروں غلط نتائج دینے والی برطانوی لیبارٹری میں کام بند کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لیب کی غلطی سے تقریباً 43 ہزار افراد کو ٹیسٹ کا منفی نتیجہ دیا گیا تھا۔

برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس کے ’’ٹیسٹ اینڈ ٹریس‘‘ ڈپارٹمنٹ نے متاثرہ افراد سے رابطے کرکے انہیں دوبارہ ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کی ہے۔