تاجر تنظیموں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

October 16, 2021

تاجر تنظیموں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا ہے۔

تاجرنمائندوں کا کہنا ہے کہ حکومت غربت کے بجائے غریب مکاؤ پروگرام پر عمل کر رہی ہے۔

کراچی کی مارکیٹ تنظیموں کا کہنا ہے کہ روٹی کمانا اور دکان چلانا مشکل ہوگیا ہے، پی ٹی آئی حکومت مہنگائی کے آگے بے بس نظر آتی ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کا سبب حکومت کی ناقص پالیسیاں ہیں۔

تاجروں نے حکومت کو خبردار کیا کہ وہ عوام دشمن فیصلوں سے اجتناب کرے۔

انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مہنگائی کا ازخود نوٹس لینے کی سفارش کی ہے۔