شیشہ حقہ کے استعمال پر 3افراد گرفتار، جعلی چیک پر مقدمہ درج

October 18, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ہابندی کے باجود شیشہ حقہ کے استعمال پر تین افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق خونی برج میں سہیل ،بلال،اور مدثر حقہ شیشہ پی رہے تھے جس پر پابندی عائدہے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جن سے شیشہ حقہ بھی برآمد کر لیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔کھانے کے پیسے مانگنے پر تین افراد نے مچھلی فروش کو اغوا کرلیا تشدد کا نشانہ بنا کر چھوڑ دیا پولیس نے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس تھانہ بی زیڈ نے شراب کے نشے میں دھت ایک شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ کار سرکار میں مداخلت پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ چہلیک نے خاتون کی درخواست پر جعلی اقرار نامہ تیار کرنے والے اسکے خاوند ودیگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔