غیر ملکی تائی کوانڈو کھلاڑی پاکستان میں مہارت دکھائیں گے

October 26, 2021

کہتے ہیں کہ جب ارادے پرعزم ہوں تو منزل خودبہ خود آسان ہوجاتی ہے ایسے وقت میں جب پاکستان میں امن و امان کی صورتحال ماضی کی بہ نسبت بہت بہتر ہوگئی ہے پھر بھی کھیلوں کے میدان میں غیرملکی کھلاڑی اور آفیشلز سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پاکستان آنے سے گریزاں ہیں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان آکر بغیر میچز کھیلے واپس چلی گئی جس کو جواز بناتے ہوئے انگلینڈ نے بھی اپنا دورہ پاکستان منسوخ کیام گوروں کے اس اقدام سے پاکستان میں انٹرنیشنل میچز کی بحالی کے مشن کو دھچکالگا ، ایسے موقع پر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن نے غیرملکی کھلاڑیوں کوپاکستان میں لانے کابیڑا اٹھا لیا ہے۔

فیڈریشن کے تحت اسلام آباد میں اگلے ماہ 6 سے 8 نومبر تک پاکستان اسپورٹس بورڈ کے لیاقت جمنازیم ہال میں کھیلی جانے والی چیف آف آرمی اسٹاف جی ون تائیکوانڈو چیمپئن شپ کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں تین روزہ میگاایونٹ میں کئی نامور غیرملکی تائیکوانڈو پلیئرز ایکشن میں نظرآئیں گے جبکہ پاکستان کی 2 نیشنل ٹیموں کے ساتھ، صوبے، ڈیپارٹمنٹس اور سروسز کی ٹیمیوں کے تقریبا 300 قومی کھلاڑی شرکت کریں گے چیمپئین شپ کیلئے بین الاقوامی اور قومی کھلاڑیوں کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 25 اکتوبر تھی۔

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدرکرنل(ر) وسیم جنجوعہ کاکہنا ہےکہ پاکستان کے سب سے بڑے تائیکوانڈوایونٹ میں شرکت کیلئے غیر ملکی ٹیموں نے گہری دلچسپی ظاہرکی ہے امید ہے کہ انٹرنیشنل پلیئرزکی ایک بڑی تعداد اس ایونٹ کوکھیلنے کیلئے پاکستان آئے گی ہم نے چیمپئین شپ کے میچز سپروائز کرنے کیلئے انٹرنیشنل ریفریز اور ٹیکنیکل ڈیلی گیٹس کو بھی مدعو کیا ہے اس ایونٹ کے ذریعے دنیائے کھیل کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے ایک پرامن ملک ہے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن، پاکستان اسپورٹس بورڈ، پاکستان آرمی اور تائیکوانڈو فیڈریشن سمیت تمام سٹیک ہولڈرز چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کیلئے کوشاں ہیں۔

وسیم جنجوعہ کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کیجانب سے ایونٹ کیلئے انٹرنیشنل اور قومی شخصیات خیرسگالی کے سفیرنامزد کئے جائیں گے ساؤتھ ایشین تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے صدراور پی ٹی ایف کے اعزازی نائب صدر عمر سعید کاکہنا ہےکہ پاکستان میں بے شمار کھلاڑی تائیکوانڈو کے کھیل سے وابستہ ہیں اور ہمارے ملک میں اس کھیل کا بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے پاکستان نے عالمی اور ایشیائی سطح پر کئی میڈلز بھی اپنے نام کئے ہیں جی ون چیمپئین شپ میں شریک دیگر ممالک کے انٹرنیشنل پلیئرز کیخلاف کھیل کر ہمارے کھلاڑی مزید تجربہ حاصل کریں گے ۔