کرسمس سے قبل برطانیہ کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدید لہر کا سلسلہ جاری ہے۔
درجۂ حرارت میں نمایاں کمی ہونے کی وجہ سے معمولاتِ زندگی بھی متاثر ہیں، کرسمس کے روز 3 ڈگری سینٹی گریڈ درجۂ حرارت کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں ہفتے میں موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ کرسمس کے موقع پر شدید سردی کا سلسلہ برقرار رہے گا، تاہم بڑے پیمانے پر برف باری کا امکان نہیں ہے۔
تاہم انگلینڈ کے انتہائی جنوبی ساحلی علاقے سردی کی زیادہ لپیٹ میں آئیں گے، ہفتے کے اوائل میں بارش کا سلسلہ بھی آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
میٹ آفس کی تازہ برف باری اور شدید سردی کی پیش گوئی پر باور کیا جا رہا ہے کہ وائٹ کرسمس برف باری اور سردی میں گزرے گا۔
کرسمس کی تقریبات کے لیے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے مگر شدید سردی تقریبات کی رونقیں مانند کر سکتی ہے۔