• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان چین اور روس کے درمیان مذاکرات آج ہونگے

Pakistan China And Russia Will Hold Talks Today
پاکستان چین اور روس کے درمیان خارجہ سیکرٹریوں کی سطح کے مذاکرات آج روس میں ہوں گے۔ مذاکرات میں تینوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت افغانستان میں امن کے قیام اور عالمی و علاقائی معاملات زیربحث آئیں گے۔

پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کریں گے۔ روس اور چین کے خارجہ سیکرٹری بھی مذاکرات میں اپنے وفود کے ساتھ شریک ہوں گے۔

ان مذاکرات میں تینوں ممالک باہمی دلچسپی کے امور پر بات کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق مذاکرات میں افغانستان میں امن کا قیام اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ایجنڈے کے اہم نکات ہوں گے۔

عالمی و علاقائی صورتحال پر بھی بحث کی جائے گی۔ روس پاک چین اقتصادی راہداری حصے میں شامل ہونا چاہتا ہے اور اس حوالے سے اسے باقاعدہ طور پر دعوت بھی دی گئی ہے لیکن اس حوالے سے ابھی تک حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

چین کی طرف سے متعدد بار کہا گیا ہے کہ پاکستان اور چین باہمی مشاورت کے ساتھ کسی تیسرے ملک کو اس منصوبے میں شامل کرنے کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔
تازہ ترین