• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: خاتون سوتیلی بیٹی کو قتل کرکے اسپتال لے آئی، باپ بھی واقعے میں ملوث نکلا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں 6 سالہ بچی کو اس کی سوتیلی ماں نے تشدد کر کے قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے بعد خاتون شوہر کے ہمراہ بچی کو اسپتال لے کر آئی۔ متضاد بیانات پر میاں بیوی کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق معصوم بچی پر تشدد کروانے میں اس کا باپ بھی ملوث نکلا، بچی کی والدہ کو اس کے والد اشفاق نے طلاق دے دی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔ متوفی کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید