• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دکان پر حملہ کرنیوالوں کو گرفتار کیا جائے، جمال خان رند

کوئٹہ(پ ر)ائرپورٹ روڈ کے رہائشی جمال خان رند نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتوار کو 8 سے 10 حملہ آوروں نے ان کی دکان پر حملہ کرکے گل حسن رند اور میر حسن رند کو شدید زخمی کردیا جبکہ ساتھ ہی موجود زرعی مرکز کے شیشے توڑ کر سامان کو بھی نقصان پہنچایالیکن متعلقہ پولیس عملے نے حملہ آوروں سے قبل متاثرہ افراد پر مقدمہ درج کرکے زخمیوں کو بھی گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن ان کی تشویشناک حالت کے سبب ایسا ممکن نہیں ہوا، ان کا کہنا تھا کہ پولیس اس معاملے میں یکطرفہ دلچسپی لے رہی ہے ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے ان کی طرف داری کی جارہی ہے ،موقع پر موجود نہ ہونے کے باوجود متاثرہ خاندان کے تمام افراد بشمول بوڑھے اور کم عمر افراد کا نام بھی ایف آئی آر میں شامل کیا گیا جو ناانصافی کی انتہا ہے، آئی جی پولیس بلوچستان اور متعلقہ ایس پی سے اپیل ہے کہ وہ اس سلسلے میں شفاف انکوائری کرائیں۔
کوئٹہ سے مزید