• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار کے نزدیک پاک بھارت میچ کی حیثیت فائنل کے برابر

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کے لیے دعاگو ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی جیت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں، پاکستان اور بھارت کا مقابلہ فائنل میچ کی حیثیت رکھتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کرکٹ کے میدان میں بھارت کو شکست دے گی۔

تازہ ترین