مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عوام پٹرول، آٹے اور چینی کی دگنی قیمتیں برداشت نہیں کرسکتے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ تین سال قبل جب ہم گئے تو ملک گندم میں خود کفیل تھا۔
انہوں نےسوال اٹھایا کہ اس دورانیے میں ایسا کیا ہوگیا کہ آج ہم گندم باہر سے منگوا رہے ہیں؟
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ 35 سال کی تاریخ میں ملک میں سب سے کم کپاس پیدا ہوئی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آج مغرب، خلیجی ممالک اور چین ہم سے خفا ہے۔