• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدائے مجاہد کانفرنس میں رضاکاروں نےمثالی سیکورٹی دی‘ جمعیت ن

کوئٹہ (این این آئی )جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی صوبائی سالار عبدالولی سالار اورمعاون سالار عبدالقادر گلستانی نے کہاہے کہ کوئٹہ میں 28اکتوبر کوہونے والے انصار الاسلام کنونشن میں مرکزی اورصوبائی قائدین خطاب کرینگے صدائے مجاہد کانفرنس میں تمام اضلاع کے سالاروں اور رضاکاروں نے مثالی طورپر سیکورٹی فراہم کی رہنمائوںنے کہا کہ سامراجی قوتوں کے مقابلے میں جمعیت الانصار کی بنیاد رکھی گئی نوجوانوں نے انگریز وں سے ڈٹ کرمقابلہ کیا نظام اسلام کو بروئے کار لانے کیلئے انصار الاسلام کی تنظیم کو لازمی تصور کیا گیا ۔
تازہ ترین