• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران: سائبر حملے، گیس اسٹیشنز پر فراہمی بحال ہو گئی

ایران میں سائبر حملے کیئے گئے جن کے باعث گیس اسٹیشنز متاثر ہوئے تاہم گیس اسٹیشنز کے ری فیولنگ سسٹم پر فیول کی فراہمی کی صورتِ حال اب نارمل ہو گئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز گیس اسٹیشنز کے ری فیولنگ سسٹم پر سائبر حملے کے بعد گیس اسٹیشنز پر فیول کی فراہمی اب معمول کے مطابق ہو گئی ہے۔

ایران کے گیس اسٹیشنز کے ری فیولنگ سسٹم پر سائبر حملے سے گیس اسٹیشنز پر فیول کی فراہمی میں تعطل ہوا تھا، جس سے گیس اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں۔

سائبر حملے سے ملک کے 4 ہزار 300 گیس اسٹیشنز پر فراہمی متاثر ہوئی تھی، ایرانی حکام کی جانب سے سائبر حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین