• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر ڈوین براوو نے کرکٹ اور موسیقی میں اپنی مہارت سے دنیا کو متاثر کیا ہے اور اب وہ بالی ووڈ میں بھی قدم رکھنے کے لیے کوشاں ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیون براوو نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’موقع ملا تو اداکاری کی دُنیا میں قدم ضرور رکھوں گا کیونکہ مجھے مختلف چیزیں کرنے میں مزہ آتا ہے، یہ میرے لیے ایک چیلنج ہے اور جب بات انٹرٹینمنٹ کی ہوتی ہے تو میں واقعی اس کا منتظر رہتا ہوں کیونکہ میں اس سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔‘

ڈیون براوو نے بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے کہا کہ ’میں اپنے ملک کے درمیان خلیج کو ختم کرنا چاہتا ہوں، میرے ملک میں بہت سارے فنکار ہیں، وہ یہاں آنے اور کام کرنے کا موقع پسند کریں گے اور میں اپنے آپ کو ایک ایسے برتن کے طور پر دیکھتا ہوں جو ایک جیسی ثقافت رکھنے والے دو ممالک کے درمیان خلیج کو پُر کرنے کی کوشش کرتا ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’مجھے شاہ رخ خان بہت پسند ہیں اور میں یقینی طور پر ایک دن اُن کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں۔‘

ویسٹ انڈین کرکٹر نے کہا کہ ’شاہ رخ خان کے بعد رنویر سنگھ، میرے پسندیدہ اداکار ہیں اور میں اُن کا بہت بڑا پرستار ہوں۔‘

ڈیون براوو نے مزید کہا کہ ’مجھے یاد ہے، کچھ سال پہلے، رنویر سنگھ آئی پی ایل میں پرفارم کرنے والے تھے اور وہ اس کے لیے ریہرسل کر رہے تھے، جب اُنہوں نے مجھے دیکھا، تو اُنہوں نے اپنی ریہرسل بند کی، مجھے آکر ہیلو کہا اور میرے ساتھ چیمپیئن ڈانس بھی کیا۔‘

تازہ ترین