• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این سی او سی کا 12سال کے بچوں کی ویکسینیشن پر زور

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر اور نیشنل کوآرڈینیٹر میجر جنرل ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ 12سال کےبچوں کی ویکسینیشن کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔

این سی او سی سربراہ اسد عمر اور نیشنل کوآرڈینیٹر میجر جنرل ظفر اقبال کی زیر صدرات این سی اوسی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں جاری انسداد کورونا ویکسینیشن مہم پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

این سی او سی نے وفاق کی اکائیوں میں جاری 12سال سے 18 سال کی عمر کے طلباء کی ویکسینیشن پر اظہار اطمینان کیا گیا۔

12سال سے زائد عمر کے بچوں کی ویکسینیشن بڑھانے کیلئے والدین اور اسکول انتظامیہ سے روابط بڑھانے پر زور دیا۔

این سی او سی نے ویکسین کے اہل افراد کی دوسری خوراک کیلئے انتظامیہ کو اقدامات تیز کرنے پر زور دیا ۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا مثبت شرح کم کرنے کیلئے ویکسینیشن میں تمام فریقین کی کوششوں کو سراہا۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 449 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 9 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 517 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 07 فیصد پر آ گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 547 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 77 ہزار 160 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 22 ہزار 733 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 235 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 25 ہزار 880 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 41 ہزار 709 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 11 لاکھ 43 ہزار 23 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔


تازہ ترین