• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلجیئم میں کورونا کیسز بڑھنے پر اسکولوں میں ماسک پہننا لازمی قرار

بیلجیئم میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر طالب علم اب کلاسوں میں فیس ماسک پہنیں گے۔

اس بات کا فیصلہ بیلجیئم کے دونوں حصوں فلامش اور فرنچ ریجن کے علاوہ دارالحکومت برسلز میں بھی کیا گیا ہے۔

دونوں حصوں کے محکمہ ہائے تعلیم کے حکام کے مطابق اسکولوں میں بچوں کو محفوظ رکھنے اور وہاں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کی غرض سے آج سے حفاظتی اقدامات نافذ کیے جارہے ہیں، جس میں پرائمری کے طلبہ کلاسوں میں ماسک پہنیں گے۔

حکام کے مطابق یہ اقدام کورونا کے پھیلاؤ کے باوجود زیادہ سے زیادہ دیر تک اسکولوں کو کھلا رکھنے کے پیش نظر کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین