• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: 2 ٹریفک حادثات، 2 افراد جاں بحق

کراچی میں پیش آنے والے 2 ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 1 زخمی ہو گیا۔

جامعہ کراچی کے قریب گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اسپتال منتقل کی۔

ادھر سپر ہائی وے سے متصل نادرن بائی پاس پر شنگریلا سوسائٹی کے قریب ٹریفک حادثے 1 شخص جاں بحق اور 1 زخمی ہو گیا۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

تازہ ترین