پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان اور ان کے شوہر ، اداکار دانش تیمور نے اپنے بیٹے ریان تیمور کی چوتھی سالگرہ منائی ہے۔
عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے ریان تیمور کی سالگرہ کے سپرمین تھیم والے کیک کی تصویر شیئرکی ہے۔
ایک اور پوسٹ میں اداکارہ نے بیٹے کی’سپرمین تھیم برتھڈے ‘ کی تقریب سےایک خوبصورت تصویر شیئر کی، جس میں انہوں نے دونوں بچوں کوا پنی باہوں میں لیا ہواہے۔
اس تصویر میں عائزہ خان نیلے رنگ کالباس پہنے نظر آرہی ہیں جبکہان کی بیٹی حورین تیمور بھی پیلے رنگ کی فراک میں بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں ۔
جبکہ ریان تیمور کو چھوٹے سپرمین کےروپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
عائزہ نے اس تقریب سے اپنی پوری فیملی کی ایک خوبصورت تصویر بھی شیئر کی ہے۔
اس تصویر میں عائزہ خان اپنے شوہر، اداکار دانش تیمور اور اپنے دونوں بچوں کے ساتھ بہت خوش نظر آرہی ہیں۔