• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس نرخ یکساں کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سے بات کی ہے، اسد عمر

کوٹری (نامہ نگار)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ موسمی بیماری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹری میں جامشورو چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر صنعتکاروں سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انکے ہمراہ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی ایم پی ایز راجا اظہر ،جمال صدیقی ،سدا شیخ ،بلال اکبر سمیت صنعتکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔جامشورو چیمبر آف کامرس کے صدر خلیل بلوچ نے وفاقی وزیر اسد عمر کو روایتی تحفہ سندھی ٹوپی اجرک پیش کیا۔خلیل بلوچ نے استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے صنعتی علاقہ کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ آئین کے 158 میں واضح لکھا ہے کہ گیس صوبوں کا پہلا حق ہے مگر اس میں نرخ کا تعین کا کہی نہیں لکھا ہے اگر ہر جگہ کی بجلی کے نرخ علیحدہ کردیں گے تو سندھ کے نرخ سب سے زیادہ ہوں گے۔گیس کے نرخ ملک بھر یکساں کرنے کےلئے وزیراعلی سندھ سے بھی بات ہوئی ہے۔

تازہ ترین