کراچی (نیوز ڈیسک) انتخابات میں شکست کاامکان،ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس میں اقتدار کی جنگ چھڑ گئی۔ نئی پریس سیکریٹری پراختلافات، چیف آف اسٹاف سوسی وائلز کی رخصتی کا امکان ، اہم عہدے پرکئی اہلکاروں کی نظریں ہیں۔بھرپور دفاع نہ ہونے پر ٹرمپ ناخوش، وائٹ ہاؤس ترجمان نے اختلافات خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر کی ٹیم متحد ہے۔