• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چار خلا باز 200 دن کا خلائی مشن مکمل کرکے زمین پر واپس آگئے

کراچی (نیوز ڈیسک) چار خلا باز 200 دن کا خلائی مشن مکمل کرکے واپس زمین پر آگئے۔ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے زمین پر واپس آنے والے خلابازوں کو کیپسول کا بیت الخلا ٹوٹ جانے پر 20 گھنٹے ڈائپر پہننا پڑے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ موسم بہار میں شروع ہونے والا 200دن کا خلائی مشن مکمل کرکے چار خلا باز اسپیس ایکس کے ساتھ زمین پر واپس آگئے۔ خلائی اسٹیشن سے زمین پر واپسی کا سفر کرنے والی ناسا کی خلا نورد میگن آرتھر نے مدار سے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اس خلائی پرواز میں انہیں بہت سے چیلنجز کا سامنا تھا تاہم انہوں نے ان کا مقابلہ کرتے ہوئے مشن کو مکمل کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں سب سے بڑا مسئلہ بیت الخلا کا درپیش رہا کیوں کہ ان کے کیپسول کا بیت الخلا ٹوٹ گیا تھا۔فرانسیسی خلا نورد تھوماس پیکیوئٹ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ خلائی کیپسول میں خرابی کا انکشاف اس وقت ہوا جب اتوار کو واپسی کیلئے تیار خلا نوردوں نے آن بورڈ کیپسول کے فرشی پینلز کو ہٹایا۔

تازہ ترین