• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: خاتون کی لاش برآمد، حادثے میں 1 شخص جاں بحق


کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں واقع 1 گھر سے خاتون کی لاش ملی ہے، سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے حوا گوٹھ میں خاتون کی 3، 4 روز پرانی لاش ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون بیوہ تھیں جو گھر میں اکیلی رہتی تھیں، خاتون کی موت قدرتی طور پر واقع ہوئی۔

محمود آباد نمبر 2 میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر گولی لگنے سے 23 سالہ حسن زخمی ہو گیا۔

سپر ہائی وے پر نیو سبزی منڈی کے قریب ٹریفک حادثے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

تازہ ترین