• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن بارڈر:دو طرفہ ٹریڈ مشکلات کا شکار کیوں؟

پاک افغان سرحد کھلنے کے بعد دو طرفہ ٹریڈ مشکلات کا شکار ہے، کسٹم پروسیس میں غیرضروری تاخیر سے فریش آئٹمز کی ایکسپورٹ سست روی سے ہو رہی ہے۔

ٹریڈنگ کمپنیوں کا کہنا ہے کہ کیلا، چکن آئٹم، مچھلی، سبزیاں خراب ہونے سے نقصان ہو رہا ہے، نئے قوانین میں فریش گڈز کی اسی دن افغانستان ایکسپورٹ کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔

کسٹم حکام کا اس متعلق کہنا ہے کہ ٹریڈرز کو وی بک پالیسی نافذ ہونے کے بعد عملدر آمد کا کہا ہے، ویب پروسیس کے تحت کلیئرنگ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

کسٹم حکام نے بتایا کہ پاکستان میں اتوار اور افغانستان میں جمعہ کی چھٹی کےباعث بھی فریش آئٹمزسیم ڈے کلیئرنگ میں مشکلات ہے۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کیساتھ قانونی مسائل کیساتھ بجلی اور نیٹ کے بھی مسائل ہیں، مسائل کے باعث ریونیو مسلسل کم ہوتا جا رہا ہے۔

تازہ ترین