• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ انگلینڈ سیمی فائنل، امپائرز ورلڈکپ 2019 فائنل والے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں وہی دو امپائرز اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں جنہوں نے 2019 کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل سپروائز کیا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں سری لنکا کے کمار دھرماسینا اور جنوبی افریقہ کے مرائس ایرسمس آن فیلڈ امپائر کے طور پر میچ آفیشلز ہیں۔ 

یہی دونوں کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے فائنل میں امپائر تھے جس میں انگلینڈ نے پہلے میچ اور پھر سپر اوور بھی ٹائی ہونے کے بعد باؤنڈریز لگانے کی بنیاد میچ جیت لیا تھا۔ 

اس میچ میں انگلینڈ کی اننگز کے دوران آخری اوور میں امپائر کمار دھرما سینا نے اوور تھرو کے 6 رنز دے دیے تھے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم اس پر احتجاج کیا تھا، تاہم امپائر کے فیصلے کو ہی حتمی مانا گیا تھا۔ 

بعد ازاں سری لنکن امپائر نے ورلڈکپ فائنل میں ہوئی اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے 6 نہیں 5 رنز دینے چاہیے تھے۔

تازہ ترین