سوئنگ کے سلطان اور سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کی جیت پر اہلیہ شنیرا کو ’ویل ڈن‘ کہہ دیا۔
وسیم اکرم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں جیت پر آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا۔
وسیم اکرم نے کہا کہ ’مبارک ہو ٹیم آسٹریلیا، آپ قابل چیمپئن ہیں۔‘
وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں شنیرا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’ویل ڈن بیوی۔‘
سابق کرکٹر کے ٹوئٹ پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
سیدہ نامی خاتون صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’یہ بھی ٹھیک ہے کہ سُسرال میں ورلڈ کپ آگیا۔‘
ایک صارف نے قہقہے لگاتے ہوئے کہا کہ ’وسیم بھائی مبارکباد بیوی کو دینی ہے جبکہ ویل ڈن ٹیم آسٹریلیا کو کہنا ہے۔‘
سمر شاہ نامی صارف نے کہا کہ ’سر! سارے ورلڈ کپ آسٹریلیا نے ہی جمع کرنے ہیں اپنے گھر میں، جب دل کرتا ہے اُٹھا کر لے جاتے ہیں۔‘
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں نیوزی لینڈ کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر آسٹریلیا پہلی مرتبہ کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ کا چیمپئن بن گیا۔