• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرائی جانے والی عمارتوں کے متاثرین کو زرِ تلافی یقینی بنائی جائے، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ٰنے کہا ہےکہ نسلہ ٹاور گرانے کا عمل تو شروع کردیا گیا ہے لیکن بے دخل کیے جانے والے مکینوں کے لیے متبادل اور مارکیٹ ریٹ کے مطابق معاوضہ کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا، ہمارا مطالبہ ہے کہ نسلہ ٹاور اور تجوری ہائیٹس سمیت جو تعمیرات بھی گرائی جانی ہیں ان کے متاثرہ مکینوں کو سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق زرِ تلافی کی ادائیگی یقینی بنائی جائے اور ذمہ داروں کو سزا دی جائے، سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاوضے اور متبادل فراہمی کا انتظام کرے کیونکہ عدالت نے ہی یہ ذمہ داری سندھ حکومت کو دی ہے، سپریم کورٹ ایک کمیٹی بنائے جو اس طرح کے تمام معاملات کو دیکھے اور متاثرین کو معاوضہ و متبادل اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کو یقینی بنائے،حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جب تک اس قسم کی تعمیرات میں مددگار بننے والوں اور ان کے ذمہ داروں کو سزا نہ دی جائے گی تب تک یہ سلسلہ ختم ہونا ناممکن ہے،انہوں نے کہا کہ نسلہ ٹاور کے مکینوں نے اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی لگا کر فلیٹس خریدے تھے آج یہ سب عملاً سڑکوں پر آگئے ہیں اور ان کے لیے کہیں سے بھی کچھ نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین