• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان مختار نے اداکاری کے بعد ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا

معروف پاکستانی اداکار عثمان مختار نے بطور اداکار خود کو منوانے کے بعد اپنی ہدایتکاری کی صلاحیتیں بھی دکھا دیں۔

عثمان مختار نے ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر بطور ہدایتکار اپنی پہلی شارٹ فلم’بینچ‘ ریلیز کردی ہے۔

12 منٹ کی اس شارٹ فلم میں عثمان مختار اور ربیعہ چوہدری کو ایک ایسے جوڑے کے طور پر دکھایا گیا ہے جو اپنی شادی کے بعد ایسے دوراہے پر ہیں کہ اپنے مستقبل کے بارے میں شکوک و شبہات کا شکار ہیں۔ 

یہ شارٹ فلم مصنف علی مدر کی تحریر ہے جبکہ اداکار عثمان مختار اور اداکارہ ربیعہ چوہدری نے اپنے کرداروں سے محبت، نقصان اور پھر اس سے رہائی حاصل کرنے کی ایک جذباتی اور حقیقی کہانی کو خوبصورت انداز میں پیش کیا ہے۔

عثمان مختار نے بطور ہدایت کار ناظرین کو اپنے پہلے ہی پراجیکٹ میں شاندار کار کردگی سے حیران کردیا ہے۔

واضح رہے کہ شارٹ فل ’بینچ‘ کو ستمبر میں ہونے والے کانز انٹرنیشنل انڈیپنڈنٹ فلم فیسٹیول کے لیے بھی شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔

تازہ ترین