وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ حکمران ملک اور غریب عوام کا بیڑا غرق کررہے ہیں۔
سعید غنی نے پشاور میں پارٹی جنرل سیکریٹری نیئر حسین بخاری اور ترجمان فیصل کریم و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب 70 فیصد گندم پیدا کرتا ہے، جو اس کی ضرورت سے زیادہ ہے، لیکن وہاں بھی فصل اترنے کے ایک ماہ بعد گندم غائب ہوجاتی ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ کچھ عرصے قبل پورے ملک میں پٹرول کا بحران پیدا ہوا تھا، حکومت نے 25 روپے لٹر قیمت بڑھادی تو پٹرول ملنے لگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نےکہا تھا کہ جو یوٹرن نہیں لیتا وہ ایڈیٹ ہے، یہ بین الاقوامی گٹھ جوڑ کرنے والوں کی حکومت ہے، یہ لوگوں کی جیبوں پر ڈاکے ڈال رہے ہیں۔
سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ کراچی گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار رہا، شہر قائد امن و امان کی صورتحال اب بہت بہتر ہے۔