• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ شاردل ٹھاکر نے اپنی گرل فرینڈ سے منگنی کرلی۔

شاردل ٹھاکر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی دلکش تصاویر شیئر کیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاردل ٹھاکر اور اُن کی منگیتر نے اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر ’ہلکے پیازی‘ رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منگنی کے دن شاردل ٹھاکر اور اُن کی منگیتر بےحد خوبصورت لگ رہی تھیں۔

شاردل ٹھاکر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہمیشہ والے سفر کا آغاز ہوگیا ہے۔‘

اس کے ساتھ ہی اُنہوں نے کیپشن میں دل والے اور انگوٹھی والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

واضح رہے کہ شاردل ٹھاکر بھارت کے لیے 15 ون ڈے اور 22 ٹی ٹوئنٹی میچوں کے علاوہ چار ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید