• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے اور فلسطین کے درمیان زرعی تعاون کا دوطرفہ معاہدہ طے پاگیا، اوسلو

ناروے اور فلسطین کے مابین اہم دوطرفہ بیان طے پاگیا ہے، جس کے تحت فلسطینی زرعی مصنوعات کو نئی منڈیوں تک رسائی ملے گی۔ 

ناروے کی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعاون کا دوطرفہ معاہدہ طے پاگیا ہے۔ 

اسکینڈیوین ملک کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ نارویجین وزیر خارجہ نے آئس لینڈ میں معاہدے پر دستخط کیے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ معاہدے سے فلسطینی زرعی مصنوعات کو نئی منڈیوں تک رسائی ملے گی۔

فلسطین اور ناروے کے درمیان تجارتی تعاون میں اضافے کی توقع ہے، معاہدہ فلسطینی معیشت کے فروغ کے لیے اہم قدم قرار دے دیا گیا ہے۔ 

ناویجین وزارت خارجہ کے مطابق ناروے فلسطینی معیشت کی ترقی کےلیے بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔ معاہدے سے دونوں فریقین کے لیے کاروباری اور تجارتی مواقع بڑھیں گے۔

ناروے نے فلسطینی معیشت کی مضبوطی اور ترقی کی حمایت کا اعادہ بھی کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید