• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چہرے اور آواز سے 3 کروڑ کمانے کا موقع

فوٹو بشکریہ پروموبوٹ
فوٹو بشکریہ پروموبوٹ

روسی روبوٹکس کمپنی پروموبوٹ نے اعلان کیا ہے وہ کسی کا چہرہ اور آواز استعمال کرنے کے حقوق حاصل کرے گا جس کے لیے وہ 2 لاکھ ڈالر دے گا۔ 

زندگی سے قریب تر روبوٹ بنانے سے شہرت حاصل کرنے والی کمپنی پروموبوٹ ایک ایسا روبوٹ تیار کرنے جارہے ہیں جو ہوٹل، شاپنگ مالز اور دیگر عوامی مقامات پر کام کریں گے۔ 

اس سے متعلق روسی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی اس روبوٹ کے لیے اپنا چہرہ اور آواز ہمیشہ کے لیے استعمال کرنے کے حقوق دے گا تو وہ اسے 2 لاکھ امریکی ڈالر جو تقریباً 3 کروڑ پاکستانی روپے بنتی ہے۔ 

کمپنی نے وضاحت دی ہے کہ وہ اس کے لیے صنفی امتیاز سے بالاتر ہوکر کسی بھی قوم سے تعلق مرد یا عورت کی درخواست وصول کرے گا، جبکہ اس کی عمر 25 سال یا اس سے زائد ہونی چاہیے۔ 

واضح رہے کہ ماضی میں اسی کمپنی کو نامور امریکی اداکار آرنلڈ شوارزنیگر کی جانب سے ایک کروڑ ڈالر کے قانونی نوٹس کا سامنا کرنا پڑ گیا تھا۔ 

امریکی سلیبریٹی نے الزام عائد کیا تھا کہ روبوٹ بنانے والی اس کمپنی نے ان کی اجازت کے بغیر ان کی ظاہری شکل کو روبوٹ کے لیے استعمال کیا۔ 

تازہ ترین
تازہ ترین