• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ کے سلسلہ میں مقابلے ،طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم

لاہور(خبر نگار) صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی راجہ یاسر ہمایوں نے ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلہ میں منعقدہ مقابلہ جات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین لاہور کینٹ میں ہوا۔صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے بحثیت مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر تلاوتِ،نعت اور تقریری مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے کیش انعامات اور اعزازی شیلڈز تقسیم کئیں ۔تقریب میں ڈی پی آئی کالجز ڈاکٹر عاشق حسین،پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین پروفیسر نسرین جاوید بھی موجود تھے۔اس موقع پر ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ کے دوران منعقد ہونے والے مختلف مقابلہ جات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباوطالبات کو نقد انعامات اور شیلڈز دی گئیں۔ جن بچوں کو انعامات دیئے گئے ان میں مقابلہ حسن قرآت طالبات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی راولپنڈی کی طالبہ منہاج رؤف، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی لاہور کی طالبہ حفصہ اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی گوجرانوالہ کی طالبہ اقصیٰ شہزادی کو انعامات دیئے گئے۔ اسی طرح گوجرانوالہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والی طالبہ مہ نور نواز کو مقابلہ نعت میں پہلی پوزیشن، بہاولپور کی ملائکہ ندیم کو دوسری پوزیشن اور فیصل آباد کی پلوشہ نصیر کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر انعامات دیئے گئے۔ اسی طرح سیرت النبیؐ کے موضوع پر منعقدہ تقریری مقابلے میں گورنمنٹ گریجوایٹ کالج حاصل پور کی طالبہ آمنہ بتول کو پہلی پوزیشن اور گورنمنٹ کالج ساہیوال کی طالبہ قمرالنساء کو دوسری پوزیشن اور گورنمنٹ کالج اٹک کی طالبہ مریم بیبی کو تیسری پوزیشن پر انعامات دیئے گئے۔ اس موقع پر مقابلہ حسن قرآت طلبا میں محمد شعیب کو پہلی پوزیشن، حافظ معاذ الرحمن کو دوسری پوزیشن اور حذیفہ خان کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر انعامات دیئے گئے۔ مقابلہ حسن نعت میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر میثم مہدی، دوسری پوزیشن کے لئے محمد عبداللہ اور تیسری پوزیشن کے لئے چاند عباس کو انعامات دیئے گئے۔ تقریری مقابلے کے لئے طلبا میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر غلام علی، دوسری پوزیشن کے لئے شامیرعبداللہ اور تیسری پوزیشن کے لئے سراقہ حسین کو کیش انعامات اور شیلڈز دی گئیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ حضرت محمد مصطفیؐ پوری کائنات کے لیے باعث رحمت ہیں اور آپؐ کی زندگی ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ہفتہ شان رحمت اللعالمین کا انعقاد ہم سب کے لئے باعث اعزاز ہے۔
تازہ ترین