• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاصلاتی نظام تعلیم رسائی کا بہترین ذریعہ ہے، خالد عراقی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمو دعراقی نے کہا ہے کہ فاصلاتی نظام تعلیم ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادتک تعلیم کی رسائی کا بہترین ذریعہ ہے،کوروناوائرس کے پیش نظر ہونے والے لاک ڈاؤن نے اس کی اہمیت اور افادیت میں مزید اضافہ کردیاہے، مجھے خوشی ہے کہ جامعہ کراچی اس میں اپنا بھرپورکردار اداکررہی ہے،ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹنس ایجوکیشن جامعہ کراچی کے پہلے بیچ کے طلباوطالبات میں سرٹیفیکٹ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب کا اہتمام کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں کیا گیا تھا، جامعہ کراچی کے رجسٹرار وڈائریکٹر ڈسٹنس ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید نے کہا کہ اگر چہ پہلے بیچ میں داخلہ لینے والوں کے لئے یہ ایک نیاتجربہ تھا لیکن اساتذہ کی محنت، لگن اور طلبہ کی جستجو کی بدولت ہمیں اپنے اہداف کے حصول میں کامیابی حاصل ہوئی،۔دوسرے بیچ میں طلبہ کی کثیر تعداد کی وجہ سے ہمیں کلاس کے مختلف سیکشن بنانے پڑے اور اب تیسرے بیچ کے اجرا ء کے وقت ہم 20 نئے مضامین شامل کرنے جارہے ہیں، اس موقع پر طلبہ نے شیخ الجامعہ سے ایم فل پروگرام بھی فاصلاتی نظام تعلیم کے ذریعے شروع کرنے کی درخواست کی جس پر شیخ الجامعہ نے کہا کہ اس تجویر پر عمل کرنے کے لئے اس کو متعلقہ پلیٹ فارم پر غورکرنے کے لئے پیش کیاجائے گا۔

تازہ ترین