• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹ کمنز 50 سال بعد ایشیز میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے کپتان

آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز تقریباً 50 سال بعد ایشیز سیریز میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے آسٹریلوی کپتان بن گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق اس سے قبل یہ اعزاز بوب ولیس (Bob Willis) کے پاس تھا جہنوں نے 1982ء کی ایشیز سیریز میں 5 کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔

ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے 38 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پیٹ کمنز ایشیز سیریز میں آسٹریلیا کی جانب سے 1962ء کے بعد ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 1962ء میں رچی بینوڈ نے ایک اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں تھی۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 147 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کی جانب سے اولی پوپ، جوز بٹلر، حسیب حمید اور کرس ووکس کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں شامل نہیں ہوسکا۔ مذکورہ کھلاڑیوں نے بالترتیب 35، 39، 25 اور 21 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی طرف سے کپتان پیٹ کمنز نے انگلینڈ کے 5 شکار کیے جبکہ میچل اسٹارک اور جوز ہیزل ووڈ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تازہ ترین