• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور جہاں کے ساتھ تصویر میں موجود شخص کون ہے؟

ملکہ ترنم میڈم نورجہاں کی وفات کو دہائیاں گزر گئیں لیکن ان کے پرستاروں کے دلوں میں وہ آج بھی زندہ ہیں یہی وجہ ہے کہ لیجنڈ کی وفات کے طویل مدت بعد بھی ان کی کوئی نایاب ویڈیو ، تصویر سامنے آتی ہے تو وہ وائرل ہوجاتی ہے۔

تقریباً تین عشروں سے زائد پاکستان ٹیلی ویژن کے تربیتی و انتظامی شعبوں سے وابستہ رہنے والے خواجہ نجم الحسن نے حال ہی میں میڈم نورجہاں کے ساتھ اپنی ایک سنہری یاد شیئر کی ہے۔


خواجہ نجم الحسن نے میڈم نورجہاں کی سن 2000 میں سالگرہ مناتے ایک تصویر فیس بک پر شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ یہ تصویر 21 ستمبر 2000 کی ہے کہ جب وہ اپنی آخری سالگرہ منارہی ہیں۔

تصویر میں خواجہ نجم الحسن میڈم نورجہاں ، ظلِ ہما اور ساؤنڈ ریکارڈسٹ محمد ادریس موجود ہیں۔

خیال رہے کہ خواجہ نجم الحسن نے بے شمار  موسیقی کے حوالے سے پروگرامات پیش کیے جو اپنی مثال آپ ہیں۔ انہوں نے پاکستان اور پاکستان سے باہر منعقدہ مختلف پروگراموں کو پروڈیوس کیا اور ایوارڈز جیتے۔

تازہ ترین