• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیارے بچو! آپ چڑیا گھر میں گینڈے، زرافے اور ہاتھی کو دیکھ کر سوچتے ہوںگے کہ اللہ عزوجل نے ان سے بڑا جانور تو شاید ہی بنایا ہو۔ کسی حد تو یہ بات ٹھیک ہے کہ خشکی پر چلنے پھرنے والے جانوروں میں سے سب سے بڑا ممالیہ جانور افریقی ہاتھی ہی ہے، جس کا وزن 9۔6 ٹن ہے، مگر ایک جانور ایسا بھی ہے جس کا وزن 173 ٹن اور لمبائی 30 میٹر ہے۔ 

ٹھنڈے سمندر میں رہنے والی اس دیو ہیکل مخلوق کا نام ’’نیلی وہیل‘‘ ہے۔ یہ جانور نہ صرف اپنی جسامت میں سب سے بڑا ہے بلکہ بلند آواز میں بھی اس کا نام سرفہرست ہے۔ 

دودھ پلانے والا یہ عظیم جانور سمندر میں اگنے والے خود رو گھاس اور تیرنے والے پودے کھا کر گزارا کرتا ہے۔ اس کی کئی انچ موٹی کھال کے نیچے موجود چربی کی تہہ اسے یخ ٹھنڈے پانی میں زندہ رکھتی ہے۔ سمندر میں اس کے پاس سے گزرنے والا بحری جہاز بھی اس سےچھوٹا لگتا ہے۔

تازہ ترین