• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن لڑنے کیلئے مشترکہ پینل لازمی قرار


پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے میئر، ڈپٹی میئر اور کونسلرز کا مشترکہ پینل ہوگا۔

حکومت پنجاب کے جاری بلدیاتی آرڈیننس کے مطابق سیاسی جماعت یا آزاد افراد پینل کی شکل میں ہی الیکشن لڑ سکیں گے۔

تمام کیٹیگریز کے لیے پینل نہ دینے والے الیکشن نہیں لڑسکیں گے، منتخب ارکان کو پہلے اجلاس کی تاریخ کے 60 روز میں حلف اٹھانا ہوگا۔

پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں میئرز، کونسلرز اور یوتھ کے امیدواروں کے لیے عمر کی حد مقرر کر دی گئی۔

نئے نظام کے تحت پنجاب میں کیمونٹی کونسلز اور پنچائت کونسلز بنیں گی، جن میں 2 خواتین کی نمائندگی لازم ہوگی۔

پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے مطابق بلدیاتی انتخابات خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوں گے، میئر، ڈپٹی میئر اور کونسلرز کا مشترکہ پینل ہو گا۔

سیاسی جماعتوں کے ارکان یا آزاد افراد پینل کی شکل میں ہی انتخاب لڑسکیں گے، سادہ اکثریت لینے والا امیدوار کامیاب ہوگا۔

کونسلر کے امیدواروں کے لیے عمر کی کم از کم حد 21 سال اور میئر اور ڈپٹی میئر کے لیے 25 سال مقرر کی گئی ہے۔

یوتھ کے لیے عمر کی کم از کم حد 18 اور زیادہ سے زیادہ 32 سال ہو گی۔

منتخب ارکان کے لیے کونسل کے پہلے اجلاس کی تاریخ کے 60 دن کے اندر اندر رکنیت کا حلف اٹھانا لازمی ہو گا۔

ویلیج کونسل اور نیبرہڈکونسل 3 ماہ کے اندر کیمونٹی کونسلز اور پنچائت کونسلز بنانے کی پابند ہوگی، پنچائت کونسلرز اور کیمونٹی کونسلز 5 ارکان پر مشتمل ہوں گی۔

بلدیاتی ادارے کا کوئی منتخب رکن ان کونسلز کا ممبر نہیں ہوگا، ارکان کی نامزدگی 2 سال کے لیے ہوگی۔

تازہ ترین