سینئر مسلم لیگی رہنما و چیئرمین پاکستان بزنس فورم یورپ سردار ظہور اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عسکری قیادت نے دنیا میں امن قائم کرنے کے لیے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔
سردار ظہور اقبال نے ’جنگ‘ سے کفتگو کرتے ہوئے آج اسلام آباد میں شروع ہونے والے دو طرفہ مذاکرات کو پاکستان کے لیے بہت بڑا اعزاز قرار دیا اور یہ دعا کی کہ اللّٰہ ان مذاکرات کو کامیاب کرے۔
اُنہوں نے ایران امریکا جنگ بندی کے لیے پاکستان کی شاندار سفارتی کامیابی کو سراہا۔
سردار ظہور اقبال نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، وزیرِاعظم شہباز شریف، وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت نے خطے میں امن کے قیام کے لیے مؤثر کردار ادا کیا۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اس طرح دنیا کی معیشت تباہی سے بچ گئی ورنہ امریکا، ایران اور مشرقِ وسطیٰ کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک بھی بری طرح متاثر ہوتے اور دنیا دوبارہ تاریکی میں ڈوب جاتی۔