• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحیفہ جبار اوورسیز پاکستانیوں پر برس پڑیں

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

پاکستانی معروف ماڈل اور اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی پہلے دوسرے ملک جا کر ملازمت کرتے اور پاسپورٹ حاصل کرتے ہیں پھر اپنے پرانے طرزِ زندگی، گھریلو ملازمین کو یاد کرتے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے بیرونِ ملک زندگی اور خاص طور پر کینیڈا منتقل ہونے کے تجربے پر گفتگو کی۔

ان کا کہنا ہے کہ جب لوگ بیرونِ ملک جاتے ہیں تو وہاں کے قوانین اور طرزِ زندگی کو اپنانا چاہیے، کیونکہ وہاں کی زندگی بہتر اور منظم ہوتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ پاکستانی معاشرے میں ایک خاص قسم کی منافقت پائی جاتی ہے، جہاں لوگ بیک وقت بیرونِ ملک جانے کی خواہش بھی رکھتے ہیں اور بعد میں وہاں کی زندگی سے شکایات بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ بیرونِ ملک جا کر اپنے پرانے طرزِ زندگی، سہولتیں اور گھریلو ملازمین کو یاد کرتے رہتے ہیں۔

صحیفہ جبار خٹک نے کہا کہ اگر کوئی شخص ملک سے باہر جا کر رہتا ہے تو اسے وہاں کے نظام کے مطابق خود کو ڈھالنا چاہیے اور غیر ضروری شکایات سے گریز کرنا چاہیے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید