پاکستان کی معروف اسپورٹس پریزنٹر اور میزبان زینب عباس کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
زینب عباس نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری اپنے چاہنے والوں کے ساتھ بانٹنے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے خصوصی پوسٹ شیئر کی۔
اُنہوں نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نومولود بیٹے کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی۔
زینب عباس نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ’رواں ماہ 7 دسمبر کو اُن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔‘
اسپورٹس پریزنٹر نے بتایا کہ ’اُنہوں نے اپنے بیٹے کا نام تیمور حمزہ کاردار رکھا ہے۔‘
زینب عباس نے مزید کہا کہ ’وہ یہ خوشخبری اپنے تمام چاہنے والوں اور دوستوں کے ساتھ بانٹنے پر بےحد خوش کی۔‘
آخر میں زینب عباس نے یہ بھی کہا کہ ’اُنہیں اور اُن کے بیٹے کو دُعاؤں میں لازمی یاد رکھیں۔‘
خیال رہے کہ سال 2019ء میں زینب اور حمزہ کی لاہور میں شادی ہوئی تھی۔ حمزہ سابق وزیر خزانہ اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان شاہد حفیظ کاردار کے بیٹے ہیں۔