• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیٹو کا روس سے یوکرین کے معاملے میں کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

نیٹو نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر یوکرین کے معاملے میں کشیدگی کم کرے۔

نیٹو کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسے حالیہ مہینوں میں یوکرین کی سرحدوں پر خاطر خواہ، بلا اشتعال اور بلاجواز روسی فوج کے کٹھ جوڑ پر سخت تشویش ہے۔

ہم روس کی جانب سے یوکرین اور نیٹو کی اشتعال انگیزیوں کے جھوٹے روسی دعووں کو مسترد کرتے ہیں۔

نیٹو نے روس سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر کشیدگی میں کمی کرے اور مسئلے کے حل کے لیے سفارتی ذرائع اختیار کرنے کے علاوہ فوجی سرگرمیوں کی شفافیت سے متعلق اپنے بین الاقوامی وعدوں کی پاسداری کرے۔

اس کے ساتھ ہی نیٹو نے مزید واضح کیا ہے کہ وہ موجودہ صورتحال کا ہماری سیکیورٹی پر پڑنے والے مضمرات کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہے ہیں، اپنے حفاظتی ماحول کے کسی بھی بگاڑ کا ہمیشہ پر عزم طریقے سے جواب دیں گے۔

اس کے ساتھ ہی نیٹو نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین کے خلاف کسی بھی جارحیت کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

واضح رہے کہ جمعرات کے روز یورپین کونسل کے اجلاس میں بھی روس کو یوکرین میں کسی بھی جارحیت کی صورت میں سخت نتائج بھگتنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

تازہ ترین