• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کیسز، پارٹی اسکینڈل کے بعد بورس جانسن کو ایک اور جھٹکا

کورونا کے بڑھتے کیسز، کرسمس پارٹی اسکینڈل کے بعد برطانوی وزیراعظم کو نارتھ شروب شائر کی شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ضمنی انتخاب میں نارتھ شروپ شائر کی روایتی ٹوری نشست لبرل ڈیموکریٹ نے چھین لی۔

سینئر ٹوری ارکان پارلیمنٹ نے شکست کے بعد برطانوی وزیر اعظم سے پالیسیاں تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے جبکہ بورس جانسن نے شکست کی ذمہ داری قبول کرلی۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے دوران گزشتہ برس ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ میں پارٹی کے انعقاد کیا گیا تھا۔

تازہ ترین